پی آئی اے فلائٹ پھر تاخیر کا شکار ، ائیرپورٹ میدان جنگ بن گیا

پیر 7 ستمبر 2015 11:27

پی آئی اے فلائٹ پھر تاخیر کا شکار ، ائیرپورٹ میدان جنگ بن گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) قومی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں تاخیر پر مسافر اور عملہ آپس میں الجھ پڑے ، پی آئی اے کی پرواز کو گزشتہ رات دس بجے روانہ ہونا تھا ، نو گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوسکی۔بڑے بڑے دعووں کی دعویدار پی آئی اے کی کارکردگی میں بہتری نہ آسکی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات ساڑھے دس بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 307 کراچی روانہ ہونی تھی لیکن عین وقت پر نامعلوم وجوہات کی بنا پہ پرواز کی روانگی تاخیرکا شکار ہوئی تو ائیر پورٹ کا ڈیپارچر لاوٴنج میدان جنگ بن گیا۔

مسافروں اور عملے کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی فوٹیج میں مسافر اور عملہ آپس میں گتھم گتھا ہوتے نظر آئے۔مسافر عملے کی جانب سے مناسب جواب نہ ملنے کا شکوہ کرتے رہے جبکہ حکام کا کہنا تھا کہ فنی خرابی تاخیرکا باعث بنی۔ بالآخر خدا خدا کر کے پرواز صبح نو گھنٹے کی تاخیر سے کراچی روانہ ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :