انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

پیر 7 ستمبر 2015 11:53

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے ..

مانچسٹر ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل منگل کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں کینگروز نے 59 رنز جبکہ لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 64 رنز سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں مابین چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل 11 ستمبر کو لیڈز جبکہ پانچواں اور آخری میچ 13 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔