قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں جاری

پیر 7 ستمبر 2015 11:55

قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں جاری

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کوچ سہیل رشید نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 24 پہلوان شرکت کر رہے ہیں جن کا انتخاب فیصل آباد میں کھیلی گئی قومی چیمپئن شپ کے دوران میرٹ پر کیا گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلوان روزانہ دو سیشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور امید ہے کہ پہلوان سیف گیمز میں شاندارکارکردگی کا مظاہر کریں گے۔ سیف گیمز آئندہ سال جنوری میں بھارت میں کھیلی جائے گی۔