سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت،خیبرپختونخوا‘ سندھ اور بلوچستان سے متعلق انسانی حقوق کی رپورٹ طلب

پیر 7 ستمبر 2015 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا‘ سندھ اور بلوچستان سے متعلق انسانی حقوق کی رپورٹ طلب کرلی‘ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا‘ سندھ اور بلوچستان سے متعلق انسانی حقوق کی رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔