کراچی : سابق صدر آصف زرداری نے سندھ کے بڑے سائیں کو دبئی طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 ستمبر 2015 12:58

کراچی : سابق صدر آصف زرداری نے سندھ کے بڑے سائیں کو دبئی طلب کر لیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 ستمبر 2015 ء) : وفاقی اداروں کی جانب سے سندھ میں کرپشن کے خلاف بڑے پیمانے پر حالیہ کارروائیوں پر بیانات پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے بڑے سائیں کو دبئی طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ، آصف زرداری کو ان کے نہایت ہی قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری سمیت دیگر اہم امور سے آگاہ کریں گے۔

وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر کرپشن کے الزامات سے متعلق بھی آصف زرداری کو آگاہ کرکے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دبئی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات میں وڈے سائیں کراچی آپریشن اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی گفتگو کریں گے.