راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 ستمبر 2015 13:02

راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری۔ آئی ایس پی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 ستمبر 2015 ء) : بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ رات 11 سے لے کر 2 بجے تک بھارتی فوج کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ آج صبح 9 بجے بھی بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ آئی اایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے فائرنگ باغ کے کیلر سیکٹر میں کی جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو بھر پور جواب دیا گیا۔تاہم بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔