تیرہ پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے

پیر 7 ستمبر 2015 13:19

تیرہ پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر2015ء) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین حج میں سے تیرہ عازمین حج انتقال کر گئے جن میں سے دو عازمین حج سرکاری جبکہ گیارہ عازمین حج پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے گئے تھے۔ تیرہ عازمین حج میں سے گیارہ عازمین حج کو شریعہ قبرستان جبکہ دو عازمین حج کو جنت البقیع مدینہ منورہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

انتقال کر جانے والوں میں حیدر آباد سے کلثوم بانو، بعثت گر شانگلہ، غلام سرور ڈی جی خان، غلام نبی لکی مروت، محمد اجمل ٹانک، عارفہ جاوید خانیوال، محمد افضل پشاور، عباس علی شاہ میانوالی، عبداللہ ابراہیم کراچی، زولحہ خاتون کراچی، اللہ دتہ گجرات، بانو بی بی پشاور اور دین احمد ناروال شامل ہیں۔ وزارت مذہبی امور سرکاری سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کے لواحقین کو حکومت پانچ لاکھ روپے دے گی۔

متعلقہ عنوان :