’آج قربانی کا دن ہے‘ گھریلو ملازمہ مالک کے بچے کو اُٹھا کر بھاگ نکلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 ستمبر 2015 13:22

’آج قربانی کا دن ہے‘ گھریلو ملازمہ مالک کے بچے کو اُٹھا کر بھاگ نکلی

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 ستمبر 2015 ء): سعودی عرب میں ایم ایتھوپین گھریلو ملازمہ ”آج قربانی کا دن ہے“ کا نعرہ لگاتے ہوئے مالک کے 7 ماہ کے بیٹے کو اُٹھا کر گھر سے باہر نکل گئی. تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمہ مالک کے بیٹے اور والدہ کے ساتھ گھر میں موجود تھی کہ اچانک ”قربانی کا دن ہے“ کا نعرہ لگاتے ہوئے 7 ماہ کے بیٹے کو اُٹھا کر گھر ے باہر نکل گئی.

(جاری ہے)

صورتحال سے گھبرا کر مالک مکان کی والدہ نے اپنے بیٹے کو فون کیا اور تمام صورتحال کا آغاز کیا. مالک مکان نے گھر آنے سے قبل پولیس کو بھی مطلع کیا، سعودی اخبار کے مطابق بعد ازاں گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا گیا. فواز العطیبی کا کہنا تھا کہ ملازمہ تقریباً میرے بیٹے کو مارنے کی حد تک پہنچ چکی تھی جب اسے گرفتار کیا گیا. انہوں نے مزید بتایا کہ ملازمہ گذشتہ 3 سال سے ہمارے ہاں ملازمت کر رہی تھی جبکہ گذشتہ برس ہمارے ساتھ حج بھی ادا کیا.