پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانیکاکا عمل شروع
پیر 7 ستمبر 2015 13:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) سندھ اور پنجاب میں دس سال بعد بلدیاتی الیکشن کامرحلہ آن پہنچا۔پہلے مرحلے میں 20 اضلاع میں انتخاب ہوں گے جن کیلیے پیر سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے پنجاب کے جن اضلاع میں پہلے مر حلے میں انتخابات ہوں گے۔ ان میں لودھراں،وہاڑی،اوکاڑہ،پاک پتن،بہاول نگر،فیصل آباد،بھکر،لاہور،قصور،ننکانہ صاحب،گجرات اور چکوال شامل ہیں۔
ان اضلاع میں جن امیدواروں کا انتخاب ہوگا ان میں یونین کونسل کے ارکان ، چیئرمین اور وائس چیئرمین یا وارڈ کے ارکان شامل ہیں۔سندھ کے جن 8 اضلاع میں 31 اکتوبر کو انتخاب کرائے جائیں گے ان میں سکھر،خیرپور،گھوٹکی،لاڑکانہ،شکارپور،جیکب آباد،کشمور کندھکوٹ اور قمبر شہداد کوٹ شامل ہیں۔(جاری ہے)
ان انتخابات میں جن امیدواروں کو چنا جائے گا ان میں یونین کونسل کے ارکان ، چیئرمین ، وائس چیئرمین ہر یونین کونسل سے ڈسٹرکٹ کونسل کا ایک رکن،ہر وارڈ سے میونسپل کارپوریشن اور ٹاؤن کمیٹی کے ایک ایک رکن کا براہ راست انتخاب شامل ہیں۔
پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی 7 سے 11 ستمبر تک جمع کرائے جائیں گے۔12 سے 17 ستمبر کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے ، منظور کیے گئے کاغذات پر اعتراضات پر اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 ستمبر مقرر کی گئی ہے ان اپیلوں پر فیصلہ 30 ستمبر کو سنایا جائے گا۔ نامزد امیدوار یکم اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست دو اکتوبر کو شایع کی جائے گی اور 31 اکتوبر کو پولنگ کا حتمی مرحلہ ا ٓئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.