یوم فضائیہ بھر پور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا،ملک بھر میں ائیر فورس کی بیسز پر مختلف تقاریب کا انعقاد،مرکزی تقریب اسلام آباد فضائیہ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی
سربراہ پاک فضائیہ کی پی اے ایف یادگار شہداء میوزیم کا افتتاح ،پھول چڑھائے ملک کی حفاظت کیلئے دیگر فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں،سہیل امان
پیر 7 ستمبر 2015 13:25
اسلام آباد،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے زیرا ہتمام یوم فضائیہ بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ، ملک بھر میں واقع ائیرفورس کی بیسز پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور1965 کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا،پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے کراچی میں پی اے ایف یاد گار شہداء میوزیم کا افتتاح کیا اور پھولوں کی چادڑ چڑھائی ،اس موقع پر پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی ،قائم مقام وائس چیف آی دی ائیر سٹاف ائیر مارشل راشد کمال شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھائے ،دن کا آغاز شہداء کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں سے کیا گیا،تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسرز اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان نے کہا کہ 7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے،یہ دن پاک فضائیہ کا کردار نوجوانوں کیلئے روشن مثال ہے ،ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ انتہائی اہم کردار ادا کررہی ہے اور اس میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور جاری آپریشن میں قربانی کی لازوال قربانیاں رقم کی ہیں،سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی حفاظت کے لئے ملک کی دیگر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ،آپریشن ضرب عضب میں دشمنوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.