خواہش ہے پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو: ظہیرعباس

پیر 7 ستمبر 2015 13:35

خواہش ہے پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو: ظہیرعباس

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان کے لیجنڈ کرکٹ بیٹسمین اور آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چاہتی ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ شروع ہو۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے بھی کہا ہے کہ بگ تھری کو اس لئے سپورٹ کیا تھا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنا تھی۔ رابطے جاری ہیں، مایوس نہیں ہوئے۔مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ آئی سی سی کا صدر پاکستان سے منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے۔ کوشش ہوگی کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد از جلد بحال ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :