پانچ ملکی ٹورنامنٹ ، پاکستانی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 43رنز سے شکست دیدی

پیر 7 ستمبر 2015 13:45

پانچ ملکی ٹورنامنٹ ، پاکستانی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 43رنز سے شکست ..
ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7ستمبر ۔2015ء )5ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 43رنز سے شکست دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنا ئے ، جواب میں بھارتی ٹیم 131رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے ساتھ ہی پاکستان نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ کے لیگ میچز میں افغانستان ،بھارت اور بنگلہ دیش کو شکست دی اور اس برطانیہ کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرناپڑا۔

متعلقہ عنوان :