Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 ستمبر 2015 14:00

لاہور : پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے باہر نامعلوم افراد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 ستمبر 2015 ء) : تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقہ میں میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈیرے پر موجود سکیورٹی گارڈز کے مطابق آٹھ افراد چار موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے ڈیرے کے سامنے کھڑے ہوکر ہوائی فائرنگ کی۔ البتہ میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔خوش قسمتی ہے کہ فائرنگ سے تمام افراد محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا مقصد علاقہ میں خوف وہراس پھیلانا تھا یا انہیں دھمکانا، وہ اس حوالے سے قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات