برطانیہ کے لوئیس ہملٹن اٹالین گراں پری کے فاتح بن گئے

پیر 7 ستمبر 2015 14:08

برطانیہ کے لوئیس ہملٹن اٹالین گراں پری کے فاتح بن گئے

روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7ستمبر ۔2015ء ) برطانوی ڈرائیور لوئیس ہملٹن نے فارمولا ون سیزن کی بارہویں ریس اٹالین گراں پری جیت لی۔ بارہ ریسز میں یہ ان کی گیارہویں کامیابی ہے ۔ اٹلی کے مونزا سرکٹ پر ریس سے قبل آنجہانی ڈرائیور جسٹن ولسن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ ریس کا آغاز ہوا تو برطانیہ کے لوئس ہملٹن کو پول پوزیشن حاصل تھی۔

(جاری ہے)

فن لینڈ کے کیمی ریکونن اچھا آغاز نہ کر پائے اور سب سے پیچھے رہ گئے۔

لوئس ہملٹن نے مجموعی طور پر اپنی برتری قائم رکھی ۔ انہوں نے 307 کلومیٹر کا فاصلہ 1 گھنٹے، 18 منٹ اور 0.688 سیکنڈز میں طے کیا۔ سباسچیئن ویٹل دوسرے اور برازیل کے فلپ ماسا تیسرے نمبر پر رہے ۔ لوئیس ہملٹن اب پوائنٹس ٹیبل پر 252 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے ٹیم میٹ اور جرمنی کے نیکو روزبرگ 199 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔