اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع

پیر 7 ستمبر 2015 14:22

اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) فراڈ کیس میں ملوث اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع کردی گئی اور عدالت نے وکیل کو حکم دیاہے کہ منگل تک اپنے دلائل مکمل کریں۔

(جاری ہے)

اداکارہ سیشن کورٹ راولپنڈی میں پیش ہوئیں تاہم اْن کے وکیل ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوسکے، جج رانا آفتاب نے عبوری ضمانت میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے وکیل کیلئے ہدایت کی ہے کہ اپنے دلائل مکمل کریں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹرافشاں نے اداکارہ کیخلاف فراڈ کا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن میں درج کرارکھاہے۔