سپین ، ریلی کے دوران کار حادثے میں 6 افراد ہلاک

پیر 7 ستمبر 2015 14:27

سپین ، ریلی کے دوران کار حادثے میں 6 افراد ہلاک

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7ستمبر ۔2015ء ) سپین کے شمال مغربی علاقے میں ہونے والی کرونا ریلی کے دوران کار بے قابو ہو کر تماشائیوں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں کم ازکم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ سپین کے شمالی مغربی علاقے گلیشیا میں ریلی کے دوران کار بے قابو ہو کر تماشائیوں پر چڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

حادثے میں چار خواتین سمیت 6 افراد ہلاک اور 20 کے قریب شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں بعض زخمی افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔ حادثے میں کار کا ڈرائیور محفوظ رہا۔ حادثے کے باعث کار ریلی کو مؤخر کر دیا گیا جس میں 140 افراد حصہ لے رہے تھے ۔ سپین کے وزیراعظم نے حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔