پہلے کھانا کھائیں اورپھر آخر میں چھُری کانٹا بھی کھا لیں۔
سمیرا فقیرحسین پیر 7 ستمبر 2015 14:37
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 ستمبر 2015 ء): بھارت میں ایک شخص نے کھانے پینے کے دوران استعمال ہونے والی کٹلری کا ایک نیا متبادل پیش کیا ہے۔ یہ چھری اور کانٹے کھانا کھانے کے بعد کھائے بھی جا سکیں گے۔دنیا بھر میں سستے ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈز میں کھانے کے ساتھ عام طور پر پلاسٹک سے بنے سستے کانٹے، چھری یا چمچ دیے جاتے ہیں۔ کئی لوگ اِن سے بیزار بھی ہوتے ہیں لیکن اُن کے پاس انہیں استعمال کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ بھی نہیں ہوتا۔
لہٰذا بھارتی شہر حیدر آباد کا رہائشی نارائن پیساپتی بھی ایسے لوگ میں سے ایک تھا۔ وہ پلاسٹک کے چھری کانٹوں سے شدید اُکتا گیا اور ایک دن اُس نے سوچا کہ کوئی بھی عملی طور پر آگے نہیں بڑھ رہا اور اب اُسے خود ہی کچھ کرنا ہو گا۔جس کے پیش نظر نارائن پیسا پتی نے مختلف فوڈ آئٹمز پر غور کرنا شروع کر دیا۔(جاری ہے)
اس دوران اُس نے دریافت کیا کہ مال مویشیوں کے چارے کے لیے استعمال ہونے والی ایک گھاس مفید ہو سکتی ہے۔
یہ گھاس عام طور پر چینا یا اَرزَن کہلاتی ہے۔ انگریزی میں اِسے سورگم (sorghum) کہتے ہیں۔پیساپتی نے اِس کے سفوف سے چھری کانٹے بنا ڈالے۔ شروع میں یہ کٹلری خاصی سخت محسوس ہوتی ہے لیکن استعمال کے ساتھ ساتھ یہ نرم ہونے لگتی ہے۔سورگم یا چینا سے بنائی گئی کٹلری انسانی بدن کے لیے بھی مفید ہے۔ کھانا شروع ہونے کے دس پندرہ منٹ بعد سخت چھری اور کانٹے نرم ہونے لگتے ہیں اور اختتامِ خوراک پر انہیں آسانی کے ساتھ چبا کر کھایا جا سکتا ہے۔
اگر اِن کو پھینک بھی دیا جائے تو یہ ماحول دوست ہیں اور پلاسٹک کے چھری کانٹوں کی طرح اِن کا ماحول کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ چینا گھاس کی کٹلری آسانی کے ساتھ ضائع کی جا سکتی ہے یا پھر مال مویشیوں کے چارے کا حصہ بھی بنائی جا سکتی ہے۔علاوہ ازیں علمِ نباتات کے مطابق چینا یا ارزن یا سورگم گھاس کی ایک قسم ہے۔ اِس کا اصل وطن آسٹریلیا خیال کیا جاتا ہے لیکن قدیمی دور میں عراق و شام کے علاوہ ایشیا اور افریقہ بھی اِس کی موجودگی ڈھونڈ نکالی گئی ہے۔ بھارت اور بحرالکاہل کے کئی ملکوں میں بھی اب یہ اگائی جاتی ہے۔ چیناگھاس بظاہر خاص طور پر مال مویشیوں کے چارے کے طور پر استعمال کی جاتی ہے لیکن اب انسانوں نے اِسے اپنے دسترخوان کی زینت بھی بنا رکھا ہے۔ سورگم سُوپ خاص طور پر کئی ملکوں میں پسند کیا جاتا ہے۔ اِس کا دلیہ بھی کئی لوگوں کو بہت مرغوب ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چینا یا ارزن کی کئی قسمیں خاصی زہریلی خیال کی جاتی ہیں۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.