میرل سٹریپ”ریکی اینڈ دافلیش“ میں اپنی حقیقی بیٹی میمی گومر کے ساتھ کام کریں گی

پیر 7 ستمبر 2015 14:47

میرل سٹریپ”ریکی اینڈ دافلیش“ میں اپنی حقیقی بیٹی میمی گومر کے ساتھ ..

لاس اینجلس۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) ہالی وڈ اداکارہ میرل سٹریپ فلم ”ریکی اینڈ دافلیش“ میں اپنی حقیقی بیٹی میمی گومر کے ساتھ کام کرے گی۔

(جاری ہے)

فلم میں میرل سٹریپ پہلی مرتبہ راک سٹار کا رول ادا کررہی ہیں جبکہ میمی گومر فلم میں بھی ان کی بیٹی بنیں گی۔ میرل اور میمی نے 30 سال قبل فلم ”ہارٹ برن‘ میں اکٹھے کام کیا تھا اس وقت میمی کی عمر محض تین برس تھی۔ فلم ریکی اینڈ دافلیش میں میرل ایک ایسی ماں کا کردار ادا کریں گی جو ایک وقفہ کے بعد راک سٹار کیریئر دوبارہ شروع کرنے کے لئے اپنے شوہر اور بیٹی کو پس پشت ڈال دیتی ہیں۔