اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 ستمبر 2015 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 ستمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان اجلاس کا آغاز ہو چکا ہے، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزرا ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورر ملک کے مایہ ناز علمائے کرام بھی موجود ہیں. اجلاس میں مدرسہ اصلاحات اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے علمائے کرام کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا. ذرائع کے مطابق اجلاس میں مدارس اصلاحات سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں.