آسٹریلیا : سالانہ گھڑ دوڑ ایونٹ میں شہسواروں کی بڑی تعداد میں شرکت

پیر 7 ستمبر 2015 15:30

آسٹریلیا : سالانہ گھڑ دوڑ ایونٹ میں شہسواروں کی بڑی تعداد میں شرکت

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7ستمبر ۔2015ء ) آسٹریلیا میں سالانہ گھڑ دوڑ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہسواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے سمپسن صحرا میں سالانہ برڈز ویل گھڑ دوڑ کا میلہ سجایا گیا شرکاء 1590 کلو میٹر کا طویل سفر طے کر کے ریس کا حصہ بنے دھول اڑاتے صحرا کے اس ٹریک پر شہسواروں نے صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ریس کے فاتح جوکی کو 2 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالرز کا انعام بھی دیا گیا ،برڈز ویل میں گھوڑوں کی ریس کا انعقاد پہلی بار ستمبر 1882 میں ہوا تھا ۔