یوایس اوپن ٹینس ، نوواک جوکووچ لگاتار 26ویں گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیر 7 ستمبر 2015 15:38

یوایس اوپن ٹینس ، نوواک جوکووچ لگاتار 26ویں گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل ..

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7ستمبر ۔2015ء ) عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ سپین کے روبرٹو بوٹسٹا کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ساتھ لگاتار 26 ویں گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

2011ء کے یو ایس اوپن چیمپیئن نے 3-6 کی فتح کے ساتھ پہلا سیٹ اپنے نام کیا لیکن دوسرے سیٹ میں ہسپانوی حریف نے انہیں اپ سیٹ کرتے ہوئے 4-6 سے فتح اپنے نام کی تاہم اس کے بعد جوکووچ نے بوٹسٹا کو کوئی موقع نہ دیا اور اگلے دونوں سیٹ 4-6 اور 3-6 سے جیت کر لگاتار 9ویں مرتبہ یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ایک اور ہسپانوی حریف فلسیانو لوپیز سے ہو گا۔