یوں تو پاک فضائیہ کا ہرطیارہ ایک سے بڑھ کر ایک ہے مگر سی 130 کی خصوصیات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،رپورٹ

پیر 7 ستمبر 2015 16:21

یوں تو پاک فضائیہ کا ہرطیارہ ایک سے بڑھ کر ایک ہے مگر سی 130 کی خصوصیات ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) یوں تو پاک فضائیہ کا ہرطیارہ ایک سے بڑھ کر ایک ہے مگر سی 130 کی خصوصیات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

کسی بھی محاذ پہ چھاتہ بردارفوج کو اتارنا ہو، میدان کارزار سے زخمیوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرناہو، سامان حرب کی ترسیل ہو یا آفت زدہ علاقوں میں امداد پہنچانا ہو، پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔

انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ میں بھی اس دیو ہیکل جہاز کی مدد سے دشمن کے دانت خوب کھٹے کیے گئے، معمولی سی ترمیم سے سی 130 بن گیا بمبار طیارہ اور دشمن کے علاقوں پر 4 ہزار پانڈ وزنی بم برسائے۔ سی 130 کی مدد سے ہلواڑہ ،آدم پور اور پٹھان کوٹ کو نیست ونابود کردیا گیا۔1965ء کی طرح آج بھی یہ طیارہ پاک فضائیہ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :