بے گھر اور کم آمدنی والے افراد کو آشیانہ فراہم کرنا میرا فرض اور ذمہ داری ہے ، کم آمدنی والے افراد کیلئے کم لاگت کے گھروں کی سکیم پر جلد عملدرآمد کیا جائے

وزیراعظم نواز شریف کی سستی ہاؤسنگ سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت

پیر 7 ستمبر 2015 16:31

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے سستی ہاؤسنگ سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گھر اور کم آمدنی والے افراد کو آشیانہ فراہم کرنا میرا فرض اور ذمہ داری ہے ، کم آمدنی والے افراد کیلئے کم لاگت کے گھروں کی سکیم پر جلد عملدرآمد کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو سستی ہاؤسنگ سکیم پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کم لاگت والے گھروں کی سکیم پر عملی کام جلد شروع کیا جائے ، پاکستان میں بسنے والے غریبوں کو باعزت چھت کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ بے گھر اور کم آمدنی والے افراد کو آشیانہ فراہم کرنا میرا فرض اور ذمہ داری ہے ، کم آمدنی والے افراد کیلئے کم لاگت کے گھروں کی سکیم پر جلد عملدرآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :