نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج لوک ورثہ میں کرافٹ آف دی منتھ پروگرام شروع ہوگیا

پیر 7 ستمبر 2015 16:48

اسلام آباد ۔7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج لوک ورثہ میں کرافٹ آف دی منتھ پروگرام شروع ہوگیا۔لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوزیہ سعید کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ پروگرام نوجوان بچوں اور طالب علموں کیلئے یہ پروگرام شروع کیا ہے تاکہ انہیں اپنی آرٹ اور کرافٹ کا پتہ چل سکے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت ہر ہفتہ کسی ایک کرافٹ کے بارے میں نوجوانوں کو بتایا جائے گا اور پاکستان کے بہترین ماہرین کو مدعو کیا جائے گا جو بچوں تک اس فن کو منتقل کریں گے۔ لوک ورثہ نے کرافٹ آف دی منتھ پروگرام کا آغاز ایک ہفتہ جاری رہنے والی ٹرک آرٹ ورکشاپ سے ہوا۔ ورکشاپ کے دوران پاکستان بھر سے اس فن کے ماہرین کو مدعو کیا جائے گا جو نوجوانوں میں یہ فن منتقل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ کرافٹ آف دی منتھ پروگرام میں ماہرین لوگوں کے سامنے اپنے اپنے شعبے کی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔