نامور آرٹسٹ زبیدہ آغا کی پینٹنگ نیشنل آرٹ گیلری میں مستقل آویزاں کی جائیں گی

پیر 7 ستمبر 2015 16:48

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) نامور آرٹسٹ زبیدہ آغا کی پینٹنگ نیشنل آرٹ گیلری میں مستقل آویزاں کی جائیں گی۔ ان کی پینٹنگز کو نیشنل آرٹ گیلری میں آویزاں کرنے کا مقصد ان کے فن کو اگلی نسل تک منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وہ پاکستان کی نامور آرٹسٹ ہیں اور مارڈن آرٹ میں ان کا نمایاں مقام ہے۔ پی این سی اے کی ڈائریکٹر ویژول آرٹ مسرت ناہید امام کا کہنا ہے کہ نیشنل آرٹ گیلری میں اس سے پہلے بھی پاکستان کے لیجنڈ آرٹسٹوں کے فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں اور زبیدہ آغا کیلئے ایک گیلری خاص طور پر مختص کی گئی ہے۔ زبیدہ آغا کو ان کی خدمات کے صلے میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔