پی سی بی میں کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کا مستقبل ایک دفعہ پھر خطرے میں پڑ گیا

پیر 7 ستمبر 2015 17:01

پی سی بی میں کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کا مستقبل ایک دفعہ پھر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ میں ماہانہ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کا مستقبل ایک دفعہ پھر خطرے میں پڑ گیا،بورڈ کی جانب سے بنائی جانے والی تین رکنی ری اسٹرکچرنگ کمیٹی تیس ستمبر کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماہانہ کنٹریکٹ پر کام کرنے اور بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ کے لئے قائم کمیٹی کو تیس ستمبر کو اپنی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی ری اسٹرکچرنگ کمیٹی میں بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی،پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور چیف فنانشل آفیسر بدر سعید شامل ہیں۔بورڈ نے ری اسٹرکچرنگ کے معاملے میں تین مختلف ایچ آر کمپنیوں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ پی سی بی کی ری اسٹرکچرنگ میں ملازمین کو فارغ کرنے،شعبے کی تبدیلی اور کنٹریکٹ میں توسیع کی تجاویز زیر غور ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ماہانہ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کی تعداد دو سو پچیس سے زائد ہے۔ نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین پی سی بی ملازمین کو فارغ کر کے اپنی پسند کے افراد کو نوکریوں پر رکھا تھا۔