سراج الحق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ،شمع کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 7 ستمبر 2015 17:02

سراج الحق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ،شمع کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) سراج الحق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شمع کلب نے ملک سعد کرکٹ کلب کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جمخانہ گراؤنڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں ملک سعد کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 70 رنز بنائے جس میں طارق خان 21 ، وقار 14 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

(جاری ہے)

شمع کلب کی طرف سے احمد ندیم نے تین ، آفاق احمد اور محمد ہارون نے دو دو عادل آمین اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں شمع کلب نے پندرہ اوورز میں مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا افتخار احمد 18 ، احمد ندیم 16 ، اور عادل آمین نے پندرہ رنز بنائے ، ملک سعد کرکٹ کلب کے طرف سے وقار احمد نے دو ، عرفان خان اور طارق خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ اس طرح شمع کلب نے چھ وکٹوں سے میچ میں کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ میچ میں احمد ندیم کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :