چیئرمین سینٹ نے اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کیلئے7 سینیٹروں کے نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیئے

پیر 7 ستمبر 2015 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کیلئے کمیٹی کی تشکیل کیلئے7 سینیٹروں کے نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کیلئے 21 رکنی کمیٹی تشکیل کیلئے قومی اسمبلی اورسینیٹ سے ارکان کے ناموں کی تجویز دی تھی اور چیئرمین سینٹ سے 7 ارکان کے نام مانگے تھے جس کے بعدچیئرمین سینٹ رضا ربانی نے پیر کے روز پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کیلئے کمیٹی کی تشکیل کیلئے7 سینیٹروں کے نام بھجوا دیئے ہیں جن میں مشاہد حسین ،طلحہ محمود،حاصل بزنجو،شبلی فراز،صلاح الدین ترمزی،فتح محمد حسنی،باز محمد خان کے نام شامل ہیں