کشن گنگا ڈیم؛ پاکستان کا بھارت سے مذاکرات ختم کر کے ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ
بھارت پاکستان کے حق کو تسلیم نہیں کررہا ،جلد ورلڈ بینک کو خط لکھیں گے،انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ
پیر 7 ستمبر 2015 17:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان نے کشن گنگا ڈیم اور رتلے آبی منصوبوں سے متعلق بھارت کی طرف سے عدم تعاون پر عالمی فورم سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے،نجی ٹی وی کے مطابق کشن گنگا ڈیم اور رتلے آبی منصوبوں سے متعلق پاکستانی حکام کی بھارت کے ساتھ ہونے والی متعدد نشستوں میں بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی اوربھارت مسلسل پاکستان کے حق کوتسلیم کرنے سے انکار کرتارہا جس کے بعد انڈس واٹرکمشنر نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں اب پاکستان کی طرف سے حکومتی سطح پربھارت کوخط کے ذریعے معاملے پرتفصیلی آگاہ کیاجائے گاجس کے بعد معاملے کوثالثی عدالت لے جانے کے لیے عالمی بینک کوبھی خط لکھاجائے گا، انڈس واٹر کمشنر مرزاآصف بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ اس وقت 5مختلف ایشوزپر بات چیت چل رہی ہے تاہم ان میں سے کشن گنگااور رتلے سے متعلق مذاکرات کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکے جس کے باعث اب ان ایشوزکے حل کے لیے پاکستان نے غیرجانبدار ماہرین کے پاس جانے کافیصلہ کیاہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
بطور ڈاکٹر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کو دیکھ کر سلوپوائزنگ سے انکار نہیں کرسکتا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.