ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری، آصف زرداری نے پارٹی کے مرکزی رہنماوٴں اور صوبائی وزرا کو دبئی طلب کرلیا

پیر 7 ستمبر 2015 17:18

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری، آصف زرداری نے پارٹی کے مرکزی رہنماوٴں اور صوبائی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق صورتحال سے تفصیلی آگاہی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوٴں اور سندھ کے صوبائی وزرا کو دبئی طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے فریال تالپور، فاروق ایچ نائیک، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال اور وزیر خزانہ مراد علی شاہ کو دبئی طلب کرلیا ہے، قائم علی شاہ اور فاروق ایچ نائیک کراچی سے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ دیگر رہنما اور وزیر بھی اگلی دستیاب پرواز سے دبئی پہنچ جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ملاقات کے دوران آصف زرداری کو ان کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری، کراچی آپریشن اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق صورت حال سے تفصیلی آگاہ کریں گے۔ اس دوران پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں کے خلاف قانونی کارروائیوں اور عدالتوں میں مقدمات کی سماعت سے متعلق صلح مشورہ بھی کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ د بئی میں ہونے والی ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور حکومتی امور پر گفتگو کی جائے گی۔