پی ٹی آئی کے ارکان اور وزراء کے طالبان کو بھتہ دینے کے ثبوت موجود ہیں، فوجی آپریشن کی مخالفت اور طالبان کے دفاتر کھلوانے والے اب ضرب عضب کی تعریفیں کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کے سابق امیر نے فوجیوں کو شہید تسلیم کرنے سے انکار کیا ،حکیم اﷲ محسود کوشہید کہا
عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کابیان
پیر 7 ستمبر 2015 18:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ میڈیا اس بات کا گواہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران اور صوبائی وزراء کے طالبان کو بھتہ دینے کے ثبوت موجود ہیں، طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کی مخالفت کرنے والے اور طالبان کے دفاتر کھلوانے والے اب ضرب عضب کی تعریفیں کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کے سابق امیر منورحسن نے فوجیوں کو شہید تسلیم کرنے سے انکار کیا اور حکیم اﷲ محسود کوشہید کہا اور موجودہ امیر سابق امیر کے بیان پر قائم ہیں۔
پیر کو میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تریق کارروائی اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کو ملکی بقاء کیلئے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ افواج پاکستان جس طرح دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اب ضرورت اس امر کی ہے کہ فوجی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے بین الاقوامی آلہ کاروں اور ملک و ملت کے دشمنوں کے جنازے پڑھانے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانا بھی ضروری ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.