سینیٹ کا اجلاس 14 ستمبر کو طلب ، وزیراعظم ملکی سیاسی صورتحال ،ضرب عضب اور کراچی آپریشن بارے ایوان کو اعتماد میں لیں گے

پیر 7 ستمبر 2015 18:05

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) سینیٹ کا اجلاس 14 ستمبر بروز پیرپارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ، اجلاس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایوان بالا کو ملکی سیاسی صورتحال ، آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ بارے آپریشن پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سینیٹ کا اجلاس 7 ستمبر کو بلانے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی جس کی وزیراعظم آفس سے منظوری نہیں دی گئی تھی تاہم پیر کو وزیراعظم ہاؤس نے وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے 14 ستمبر بروز سوموار سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ اب صدر مملکت اجلاس بلانے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کریں گے