پاکستان میں ایڈز کا کنٹرول اور تدارک حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے

صدر ممنون حسین کی ایشیا اور بحر الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے ایچ آئی وی یڈز کے ریجنل سپورٹ ٹیم کے ڈائریکٹر سے گفتگو

پیر 7 ستمبر 2015 18:10

اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کا کنٹرول اور تدارک حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کو مکمل طور پر سرکاری تعاون حاصل ہے۔ وہ پیر کو ایشیا اور بحر الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے ایچ آئی وی / ایڈز کے ریجنل سپورٹ ٹیم کے ڈائریکٹر سٹیون کراوس سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے اْن سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے ایچ ا ٓئی وی ایڈز پر کنٹرول اور اس کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہا۔ایشیا اور بحر الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے ایچ آئی وی / ایڈز کے ریجنل سپورٹ ٹیم کے ڈائریکٹر سٹیون کراوس نے کہا کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ میں پاکستان نے ایچ ا?ئی وی ایڈز کے خاتمے کے لیے کمیونٹی کی سطح پر ٹیسٹ میں پیشرفت کی ہے جو کہ حوصلہ افزا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے اس جان لیوا مرض کے پھیلاو اور علاج میں مدد ملے گی۔