پاک فضائیہ نے 7 ستمبرکو یوم شہداء کے طور پر منایا ،ائیر ہیڈکوارٹرز میں پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تقریب

پیر 7 ستمبر 2015 18:13

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ایئر بیسز پر 7 ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا۔ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ائیر مارشل راشدکمال،قائم مقام وائس چیف آف دی ایئرسٹاف،پاکستان ایئرفورس نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسرز اور ائیر مین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دن کا آغاز1965 اور 1971 کی جنگوں کے پاک فضائیہ کے شہداء اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک پاکستان کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔اسی طرح پا ک فضائیہ کے ایک دستے نے ائیر وائس مارشل سلمان احسن بخاری، ائیر آفیسر کمانڈنگ ،سدرن ائیر کمانڈ کی سر کردگی میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی جانب سے پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ملک بھر میں پاک فضائیہ کے شہداء کی قبروں پر بھی پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :