پاکستان میں ایڈز کا کنٹرول اور تدارک حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،صدرمملکت

نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کو مکمل طور پر سرکاری تعاون حاصل ہے،ممنون حسین

پیر 7 ستمبر 2015 18:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کا کنٹرول اور تدارک حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کو مکمل طور پر سرکاری تعاون حاصل ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے ایشیا اور بحر الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے ایچ آئی وی / ایڈز کے ریجنل سپورٹ ٹیم کے ڈائریکٹر سٹیون کراوس سے گفتگو کے دوران کہی جنھوں نے اْن سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔

صدر مملکت نے ایچ آئی وی ایڈز پر کنٹرول اور اس کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہا۔ ایشیا اور بحر الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے ایچ آئی وی / ایڈز کے ریجنل سپورٹ ٹیم کے ڈائریکٹر سٹیون کراوس نے کہا کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ میں پاکستان نے ایچ ا?ئی وی ایڈز کے خاتمے کے لیے کمیونٹی کی سطح پر ٹیسٹ میں پیشرفت کی ہے جو کہ حوصلہ افزا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے اس جان لیوا مرض کے پھیلاو اور علاج میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :