مدارس کی رجسٹریشن کیلئے آسان اور جامع فارم تیار کیا جائے گا : چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی پیر 7 ستمبر 2015 18:26

مدارس کی رجسٹریشن کیلئے آسان اور جامع فارم تیار کیا جائے گا : چوہدری ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 ستمبر 2015 ء) چوہدری نثار نے بتایا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کیلئے آسان اور جامع فارم تیار کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے حتمی اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔

اس حوالے سے تمام وزراء اعلی کا اجلاس 10 ستمبر کو بلا لیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔ وزیراعظم کی صدارت میں آج ہونے والے اجلاس میں تمام علماء نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کیلئے آسان اور جامع فارم تیار کیا جائے گا جبکہ مدارس کی رجسٹریشن کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مدارس کی تنظیمات کے ساتھ مشاورت کرلی گئی ہے۔ مدارس کے تمام کوائف تین ماہ کے اندر مکمل کرلیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو باور کروانا ہے کہ اسلام کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والا دین کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتا۔ پاکستان میں مدارس کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق کسی مدرسے نہیں بلکہ یونیورسٹی سے ہے۔ ایک دوسرے کو کافر اور واجب القتل قرار دینے والوں کیخلاف حکومت کی جانب سے کاروائی کی جائی گی۔ ریاست کسی صورت کسی قسم کی فرقہ پرستی کی اجازت نہیں دی سکتی۔

متعلقہ عنوان :