کراچی میں فی لیٹردودھ کی قیمت 94 روپے کلو کی ریکارد سطح تک پہنچ گئی

muhammad ali محمد علی پیر 7 ستمبر 2015 18:42

کراچی میں فی لیٹردودھ کی قیمت 94 روپے کلو کی ریکارد سطح تک پہنچ گئی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 ستمبر 2015 ء) کراچی میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 94 روپے کلو کی ریکارد سطح تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک سے سب سے بڑے شہر کراچی میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 94 روپے جبکہ فی کلو دہی کی قیمت 120 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جس کے باعث دودھ دہی بیچنے والوں کی جانب سے عوام سے من مانی قیمت وصول کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :