الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر، بیانات ریکارڈ شدہ یا لائیو پروگرام نشر نہ کیے جائیں : پیمرا

muhammad ali محمد علی پیر 7 ستمبر 2015 19:32

الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر، بیانات ریکارڈ شدہ یا لائیو  پروگرام نشر ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 ستمبر 2015 ء) پیمر اکی جانب سے میڈیا کو ہدایت کی گئی ہے کہ الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر، بیانات ریکارڈ شدہ یا لائیو پروگرام نشر نہ کیے جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپمرا نے لاہور ہائیکورٹ کے کے احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ پیمرا کی جانب سے تمام میڈیا کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر، بیانات ریکارڈ شدہ یا لائیو پروگرام ہرگزنشر نہ کیے جائیں۔ الطاف حسین سے متعلق جملے بھی ٹی وی پر نشر نہ کیے جائیں۔ عدالتی احکامات پر سختی سے عمل کیا جائے۔