پاکستانی درآمدکنندگان نے برازیل سے 66ہزارٹن سویابین کابیج خرید لیا،آئندہ سال پاکستان پہنچنے کاامکان

پیر 7 ستمبر 2015 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستانی درآمدکنندگان نے برازیل سے 66ہزارٹن سویابین کابیج خرید لیا ہے جوآئندہ سال پاکستان پہنچنے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ بیج شکاگو سویابین فیوچرزکمپنی سے 46ڈالرکے پریمیئم پرخریدا گیا ہے پاکستان سویابین خریدنے والابڑا ملک ہے اگست میں بھی پاکستانی درآمدکنندگان نے برازیل سے 66ہزارٹن بیج خریداتھا جو آئندہ سال مئی میں پاکستان پہنچنا ہے۔ پاکستانی تاجر سویابین تیل کوکنولاکے متبادل استعمال کرناچاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :