آرمی چیف راحیل شریف کی کالام فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی پیر 7 ستمبر 2015 20:03

آرمی چیف راحیل شریف کی کالام فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت: آئی ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 ستمبر 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے کالام فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کی گئی۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے کالام فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں میں دہشت گردی کے باعث مالاکنڈ ڈویژن اور سوات میں ایسے تہواروں کا انعقاد ناممکن ہو گیا تھا تاہم پاک فوج، سول فورسز اور بہادر عوام کے عزم نے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا۔

(جاری ہے)

علاقے میں امن کی واپسی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے اہم کردار ادا کیا گیا ہے۔ آرمی چیف نکی جانب سے علاقے میں سیاحت اور تہواروں کو واپس لانے پر سوات کی عوام کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ وادی سوات میں سیاحت مزید پھلے پھولی گی اور اس حوالے سے آرمی کی جانب سے سویلین اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو علاقے میں دوبارہ قدم جمانی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ آرمی چیف نے شاندار تہوار کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔