Live Updates

تحریک انصاف نے ایاز صادق کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 7 ستمبر 2015 20:12

تحریک انصاف نے ایاز صادق کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 ستمبر 2015 ء) تحریک انصاف نے ایاز صادق کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے این اے 122 میں دھاندلی کے حوالے سے ایاز صادق کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے قانونی جنگ کیلئے تحریک انصاف نے حامد خان کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔ حامد خان کی جانب سے کل سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات