بھارتی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی، نئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ

muhammad ali محمد علی پیر 7 ستمبر 2015 20:22

بھارتی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی، نئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 ستمبر 2015 ء) بھارتی مسافر طیارے میں آگ لگنے کے بعد نئی دہلی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بنارس سے نئی دہلی جانے والے مسافر طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے بعد طیارے کی نئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ طیارے میں 100 افراد سوار ہیں جن میں سے چند کو معمولی زخم آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :