ایک ہزار فلسطینی شاہ سلمان کی دعوت پر حج کریں گے

فلسطینی قوم سعودی مملکت، عوام اور حکومت کی طرف سے ہر طرح کی خدمت کی مستحق ہے،شاہ سلمان

پیر 7 ستمبر 2015 20:50

ایک ہزار فلسطینی شاہ سلمان کی دعوت پر حج کریں گے

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے اپنے پیشرو شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز کی فلسطینیوں کی ایک مخصوص تعداد کی سرکاری اخراجات پر حج کے انتظام کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ودعوت وارشال الشیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پر اس بار ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کا سرکاری سطح پر انتظام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم سعودی مملکت، عوام اور حکومت کی طرف سے ہر طرح کی خدمت کی مستحق ہے۔شاہ سلمان نے ایک ہزار فلسطینیوں کے خصوصی حج کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جس سے ان کی عالم اسلام کے ہمدردی اور غم گساری کے جذبے کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج اور عمرہ پروگرام کے تحت فلسطینی شہریوں کے خصوصی حج کے کوٹے کو برقرار رکھا گیا ہے اور ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کی میزبانی کا سرکاری سطح پر اہتمام کیا جا رہا ہے۔الشیخ صالح آل الشیخ کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی جانب سے ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کی میزبانی کا حکم اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین کے دل میں مظلوم فلسطینی قوم کا کس قدر احترام اور محبت ہے۔

متعلقہ عنوان :