نیشنل لاجسٹک بورڈ نے این ایل سی کے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ کی منظوری دیدی

این ایل سی کوخطے کی شاندار مال بردارکمپنی بنایا اور جدید خطوط پراستوارکیاجائے،احسن اقبال

پیر 7 ستمبر 2015 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) نیشنل لاجسٹک بورڈ نے این ایل سی کے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے اوروفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ این ایل سی کوخطے کی شاندار مال بردارکمپنی بنایاجائے اوراسے جدید خطوط پراستوارکیاجائے۔پیرکو یہاں نیشنل لاجسٹک بورڈ کا56واں اجلاس چیئرمین اوروفاقی وزیراحسن اقبال کی صدارت میں ہوا جس میں این ایل سی کے آفیسر انچارج اورکوارٹرماسٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمودبخاری اورڈائریکٹرجنرل این ایل سی میجرجنرل مشتاق ا حمد فیصل شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ این ایل سی نے مالی سال2014-15ء کے دوران ساڑھے تین ارب روپے کمائے ہیں جس پرادارے کی کارکردگی کو سراہا گیا چیئرمین نے ہدایت کی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور لینڈپورٹ اتھارٹی کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے انہوں نے طورخم سرحد پرٹرمینل کی تعمیرکو بھی سراہا اوراسے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط کیلئے اہم سنگ میل قرار دیابورڈ نے این ایل سی کے بلوچستان میں مختلف منصوبوں کوبھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ مطلوبہ مقاصدکے حصول کیلئے این ایل سی پیشہ وارانہ صلاحیت کے اعلیٰ معیار اورمالیاتی نظم وضبط کامظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :