پیمرانے الطاف حسین کی تقاریر،بیانات اورتصاویرنشر اورٹیلی کاسٹ کرنے پرپابندی کانوٹیفکیشن جاری کردیا

پیر 7 ستمبر 2015 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پرپاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر،بیانات اورتصاویرنشراورٹیلی کاسٹ کرنے پرپابندی کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

پیرکو جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں کہاگیا کہ لاہورہائی کورٹ نے اس حوالے سے حکم جاری کیاہے اس لئے تمام چینل اس کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے اپنے ایک حکم میں الطاف حسین کی تقاریر،بیانات اورتصاویرنشر،ٹیلی کاسٹ اورشائع کرنے پر پابندی لگائی ہے۔