بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چار رکنی وفد نے میجر امام کی سربراہی میں ایڈیشنل سیکریٹری سندھ داخلہ حفیظ اﷲ عباسی سے ملاقات کی

بنگلہ دیش وومن ٹیم کوپاکستان آمد پر فل پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی،ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ حفیظ اﷲ عباسی

پیر 7 ستمبر 2015 22:13

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چار رکنی وفد نے میجر امام کی سربراہی میں ایڈیشنل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چار رکنی وفد نے میجر امام کی سربراہی میں ایڈیشنل سیکریٹری سندھ داخلہ حفیظ اﷲ عباسی سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ حفیظ اﷲ عباسی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش وومن ٹیم کوپاکستان آمد پر فل پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش وومن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چار رکنی وفد نے میجر امام کی سربراہی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سندھ حفیظ اﷲ عباسی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے وفد کو سکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ حفیظ اﷲ عباسی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش وومن ٹیم کوپاکستان آمد پر فل پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی، ان کاکہنا تھا کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے وفد نے سکیورٹی معاملات پر اطمینان اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ بنگلہ دیش وومن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :