اسلام آباد : پاک بھارت ڈی جی رینجرز کا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے، بھارت حملہ کرنے کی کسی خوش فہمی میں‌نہ رہے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 11:20

اسلام آباد : پاک بھارت ڈی جی رینجرز کا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) : اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کابل حملے کے بعد افغانستان سے پاکستان مخالف بیانات آئے۔ پاکستان اور افغانستان میں اتفاق ہوا ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی اعتماد میں اضافہ کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

پاکستان اور افغان نے باہمی اعتماد سازی کے معاہدے پر دستخط کا فیصلہ کیا ہے۔ نومبر کے پہلے ہفتے میں افغانستان کے وزیر تجارت پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستان، افغان کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات کرتا رے گا، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو پاکستان کا موقف سمجھ آ جانا چاہئیے، بھارتی حکمران نے پاکستان مخالف ایجنڈے پر الیکشن لڑا اور مودی سرکار پاکستان مخالف نعرے پر بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 2003 ء کے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد ضروری ہے۔ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت حملہ کرنے کی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، کسی بھی کارروائی کا بھارت کو بھر پور جواب دیا جائے گا۔ جبکہ ڈی جی رینجرز اور بی ایس ایف حکام دہلی میں ملاقات کریں گے۔پاک بھارت ڈی جی رینجرز کی میٹنگ اہمیت کی حامل ہے۔