فٹبال ویڈیو گیم کیلیے ریکنگ جاری ، لیونل میسی سرفہرست

منگل 8 ستمبر 2015 11:23

فٹبال ویڈیو گیم کیلیے ریکنگ جاری ، لیونل میسی سرفہرست

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8ستمبر ۔2015ء ) فیفا سکسٹین سیریز کے نام سے فٹبال ویڈیو گیمز لانچ کی جا رہی ہے اس کے لیے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے ،جس کے مطابق لیونل میسی نمبر لے گئے۔ انہی کے روایتی حریف سمجھے جانے والے کرسٹیانو رونالڈو کو دوسرا نمبر ملا، لوئس سوآریز حیران کن طور پر تیسرے نمبر کے کھلاڑی بن گئے ۔

(جاری ہے)

50 کھلاڑیوں کی اس فہرست میں صرف 2 برطانوی جب کہ 17 پریمئر لیگ کے سٹار کھلاڑی شامل ہیں ، ریال میڈرڈ میں ریکارڈ مہنگے کھلاڑی گیرتھ بیل 14 سے 23ویں نمبر پر چلے گئے ، فٹبال پرستاروں کے لیے بری خبر یہ بھی ہوئی کہ روبن وین پرسی اور ریڈامیل فالکاو اس لسٹ میں جگہ نہ بنا سکے ، ڈیوڈ سلو، تھیاگو سِلوا اور نیمار ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ۔ فٹ بال لورز کے دلوں کے تار بجانے والی یہ ویڈیو گیمز "فیفا سکسٹین" 22 ستمبر کو باقائدہ ریلیز کی جائے گی جس کے فیچر سب سے الگ ہوں گے ۔