فلموں کی کامیابی کی ضمانت،سبھاش گھئیکا سلمان اور راحت کو پھر سے یکجا کرنے کا فیصلہ

منگل 8 ستمبر 2015 11:44

فلموں کی کامیابی کی ضمانت،سبھاش گھئیکا سلمان اور راحت کو پھر سے یکجا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)کئی فلموں میں سلمان خان اور راحت فتح علی خان کی مشترکہ کاوشوں کی کامیابی کے بعد سبھاش گھئی جیسے ٹاپ کلاس ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے سلمان اور راحت کو پھر سے یکجا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔قبل ازیں فلم ”باڈی گارڈ“ اور”دبنگ“ جیسی کئی فلموں میں ان دونوں کا ’ملاپ‘ گویا کامیابی کی ضمانت بن گیا ہے۔

80 کی دہائی میں سبھاش گھئی نے ’ہیرو‘ کے نام سے ایک بلاک بسٹر فلم دی تھی جس کے ہیرو جیکی شروف اور ہیروئن میناکشی شیشادری تھیں۔

(جاری ہے)

سبھاش گھئی اسی فلم کے تانے بانے لیکر اب ایک نئی فلم بنانے جارہے ہیں۔ آپ اسے آسان الفاظ میں ’سیکوئل‘ کہہ سکتے ہیں۔فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے سبھاش گھئی کے ساتھ ساتھ سلمان خان بھی پروڈیوس کریں گے، جبکہ ڈائریکٹر کی ذمے داریاں نبھائیں گے نکھل آڈوانی۔

راحت فتح علی خان کی ٹیم کے ایک اہم رکن نے میڈیا کو بتایا کہ فلم کے ایک گانے ’یاداں تیریاں۔۔‘ کو استاد راحت فتح علی نے اپنی آواز بخشی ہے۔فلم کا میوزک پچھلے ہی ہفتے ریلیز ہوا ۔۔اور یہ بتانا اضافہ ہی ہوگا کہ ’یاداں تیریاں‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے ۔خاص کر نوجوان میوزک لورز اس گانے کے دیوانے ہوگئے ہیں۔