سنجے لیلا بھنسالی نے ”باجی راوٴمستانی“ کیلئے شیش محل کی نقل بنوالی

منگل 8 ستمبر 2015 11:55

سنجے لیلا بھنسالی نے ”باجی راوٴمستانی“ کیلئے شیش محل کی نقل بنوالی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) 1960 میں ریلیز ہونے والی فلم مغل اعظم کا گانا پیارکیاتو ڈرنا کیا جسے اس وقت کی مشہور اداکارہ مدھوبالا پر عکسبندکیا گیاتھا ۔

(جاری ہے)

اس گانے کی شوٹنگ کے لیے ہدایتکار کے آصف نے لاہور میں واقع شاہی قلعہ میں بنے شیش محل کی کاپی تیار کی تھی اب تقریباً 55 برس بعد سنجے لیلا بھنسالی نے بھی اپنی فلم باجی راوٴ مستانی کے لیے اسی سے ملتاجلتا سیٹ لگالیاہے جسے آئینہ محل کا نام دیاگیا ہے جس میں دیپکا پڈوکون پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ پر گانا عکسبند کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے آئینہ محل کی تیاری کے لیے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور سے شیشہ منگوایا اور کا ڈیزائن سلونی دھاترک ،سری رام لیانگر اور سجیت ساونت نے تیار کیاہے ۔